Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کا سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

یمن کے عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

یمن دارالحکومت صنعا میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور سعودی جارحیت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین امریکہ ، اسرائیل اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ القاعدہ ، داعش اور سعودی ایجنٹوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔

یمنی عوام نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے کمزور موقف پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔

مظاہرین کاکہنا تھا مہینوں سے جاری جنگ اور نسل کشی کے باوجود اقوام متحدہ نے صرف بیان جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن کے زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے کے سبب دواؤں اور غذائی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔

چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگس