Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں چوبیس عام شہری شہید

یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں چوبیس عام شہری شہید ہوگئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو صوبہ صعدہ کے حیدان علاقے کے غافرہ محلے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی - خبروں میں بتایا گیاہے شہید ہونےوالوں میں دس بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہوائی حملوں کا نشانہ بننے والے سبھی رہائشی مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے -

دوسری جانب صعدہ کے ہی سحار علاقے میں بھی سعودی جنگی طیاروں نے حملہ کرکے عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے - اس درمیان المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ صوبہ مارب میں مجزر اور صرواح کے علاقوں میں بھی سعودی جیٹ طیاروں نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی طیاروں نے صوبہ صنعا کے ارحب علاقے میں الفریجہ چھاؤنی پر بھی کئی بار بمباری کی ہے -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جیزان میں واقع المنعق علاقے میں سعودی عرب کے ایک ڈرون طیارے کو مارگرایا ہے- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے المرزیق صحرا میں بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے - اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ یمنی فوج کے گرینیڈ کے حملے میں ایک سعودی فوجی بری طرح زخمی ہوا ہے۔

ٹیگس