Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • صوبہ کنڑ میں پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ کنڑ کے شہر ناری میں اس وقت ہوا جب افغان پولیس کی ایک گاڑی معمول کی گشت پر علاقے سے گزر رہی تھی۔

ناری شہر کے پولیس چیف حاجی یوسف نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے پانچ پولیس کے اہلکاروں کے ہلاک اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹیگس