Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی آبادکار کا حملہ ، فلسطینی خاتون شہید

صیہونی آباد کار نے مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کی جواں سال بیٹی کو زخمی کردیا ہے۔

القدس نیٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب اریحا شہر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک صیہونی آباد کار نے سڑک پار کرنے والی فلسطینی خاتون اور اس کی بچی کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا۔

اس وحشیانہ حملے میں ساٹھ سالہ فلسطینی خاتون زینب الرشائدہ موقع پر ہی شہید ہوگئی جبکہ اس کی تیس سالہ بیٹی فاطمہ عبدیاسین کو شدید زخمی حالت میں استپال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے کم سے کم دو فلسطنیی نوجوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔

ادھر فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو پچاسی ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران کم سے کم سترہ ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والے میں عورتوں اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

ٹیگس