Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • داعش کا قرآن پاک کے ذریعے دہشت گردی کا اقدام

داعش دہشت گردوں نے شام اور عراق میں پے در پے ہزیمت اٹھانے کے بعد قرآن کریم کے نسخوں میں بم چھپا کر دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

داعش مخالف اتحاد کے امریکی کمانڈر کرنل اسٹیون وارن نے بتایا ہے کہ داعش کے عناصر، نہ صرف گھریلو اشیا بلکہ قرآن کریم کے نسخوں میں بم نصب کر کے دہشت گردی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے صوبے الانبار میں بارہا داعش کے اس نفرت انگیز عمل کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ البتہ قرآن کریم کے نسخوں میں بم چھپانا کوئی نیا طریقہ نہیں ہے اور تکفیری دہشت گرد ماضی میں بھی متعدد بار اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کر چکے ہیں۔ امریکی کمانڈر نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد مسلح کارروائیوں کے لئے بچوں کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیگس