Feb ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  •  یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر تیونس کے صدر کی شدید تنقید

تیونس کے صدرنے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔

تیونس کے صدر الباجی السبسی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایسا بھی کوئی ہو سکتا ہے کہ وہ جنگی کارروائیاں شروع کر دے اور اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ جنگ سے کس طرح باہر نکلے؟۔

تیونس کے صدر نے روزنامہ العربی الجدید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک خود اپنے اندر رونما ہونے والے واقعات پر بھی قابو پانے کی توانائی نہیں رکھتے۔ تیونس کے صدر الباجی السبسی نے کہا کہ یمن میں بعض عرب ملکوں کی جارحیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے اس بابت خبردار کرتے ہوئے کہ علاقہ تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، کہا کہ ہمیں خود اپنے آپ سے سوال کرنا چاہئے کہ اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا ہے۔

تیونس کے صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تیونس اور الجزائر نے یمن پر حملے میں سعودی عرب کا ساتھ دینے سے انکا ر کر دیا تھا۔

ٹیگس