Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے گروپ چھے جمع ایک کی تشکیل

افغانستان کے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے گروپ چھے جمع ایک تشکیل دیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع نے خبر دی ہے کہ افغانستان اور علاقے میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے گروپ چھے جمع ایک تشکیل دیا گیا ہے جس میں افغانستان کے علاوہ ایران، پاکستان، ہندوستان، چین، روس اور امریکہ شامل ہیں۔

افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے کہا ہے کہ یہ گروپ کابل حکومت کی درخواست پر برلن میں بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کے موقع پر تشکیل دیا گیا اور اس کی صدارت افغانستان کے پاس ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ گروپ دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے اور افغانستان اور علاقے میں امن برقرار کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے اور یہ افغانستان کے چار فریقی امن گروپ کی جگہ نہیں لے گا کیونکہ یہ اس گروپ کے پاس صرف طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگس