داعش نے موصل میں پینتیس افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے پینتیس باشندوں کو جاسوسی کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے عراقی عوام کے خلاف اپنی جارحیت اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز موصل کے مغرب میں پینتیس افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان افراد کو غداری اور جاسوسی کے الزام میں موصل کے مغرب میں الغزلانی چھاؤنی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
داعش نے اسی طرح اتوار کے روز اپنے ہی پینتیس افراد کو بھی صوبہ نینوا میں غداری کے الزام میں قتل کر دیا ہے۔