Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • اسٹیفن ڈی میسٹورا نے پہلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
    اسٹیفن ڈی میسٹورا نے پہلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حلب جانے والی اسٹریٹجک شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے پیر کے روز حلب کے جنوب مشرق میں پچانوے کلومیٹر طویل اثریا - خناصر شاہراہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے اس شاہراہ کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

روس کے جنگی طیاروں نے بھی الحمیدیہ قصبے، دیرالزور میں صنعتی علاقے اور پرانے ہوائی اڈے اور اسی طرح الجفرہ گاؤں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے کہ جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے پہلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ کہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں، اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹیگس