Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق: ایک سو پچاس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

عراقی حکام نے کہا ہے کہ سامرا کے مغرب میں ایک سو پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کے عہدیداروں نے جمعرات کے دن کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے صوبہ صلاح الدین میں واقع سامرا کے مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سو پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور تقریبا پندرہ علاقوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا  ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے اور انہوں نے دو دنوں کے دوران دو آپریشن کر کے تقریبا پندرہ دیہاتوں اور علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ان آپریشنوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کی ایک سو پچاس سے زیادہ گاڑیاں اور اڑسٹھ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ رپورٹوں سے اس بات کی بھی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراقی فوج صوبہ الانبار میں رمادی کے شمالی علاقے میں داخل ہوگئی ہے اور اس نے اس علاقے میں عراق کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس نے کہا ہے کہ چند دنوں کے آپریشن کے بعد سامرا کا الجزیرہ نامی علاقہ دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد ہو گيا ہے اور اب وہ عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے کنٹرول میں ہے۔

ٹیگس