Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ترکی کے صوبے دیار بکر میں جھڑپیں جاری

ترکی کے کردوں کی جماعت پی کے کے کے افراد نے ایک بار پھر اس ملک کے جنوب مشرقی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے پولیس اہلکاروں کو صوبہ دیار بکر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران پی کے کے کے افراد کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ ترک فوج کی مشترکہ کمیٹی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ دیاربکر میں ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ جمعرات کے دن بھی ایک اعلامیے میں کہا تھا کہ صوبہ دیار بکر کے شہر سور میں ایک جھڑپ کے دوران ایک فوجی مارا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بم دھماکوں اور کرد آبادی والے علاقوں میں پی کے کے کے افراد کے ساتھ جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ ترک فوجی مارے گئے ہیں۔ ترک حکام نے پی کے کے کے ساتھ تعلق رکھنے والے دو ہزار تین سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ٹیگس