نابلس شہر کا محاصرہ جاری
Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
صیہونی فوجی مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے دو دن قبل نابلس شہر کا محاصرہ کر لیا تھا اور وہ اس شہر میں آنے جانے کے تمام راستوں پر کنٹرول حاصل کر کے اس کا محاصرہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے دن بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے کم از کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
دریں اثناء صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے بھی نابلس شہر کے اوپر پروازیں کیں۔ صیہونی فوجی انتفاضہ قدس کی سرکوبی کے مقصد سے ہمیشہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
یکم اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ قدس کا آغاز ہوا اور اس وقت سے لے کر اب تک تقریبا ایک سو نوے فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔