Mar ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن یمن کے صنعا، حجہ، مارب اور بیضا صوبوں پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں سترہ عام شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس بمباری میں پانچ بجلی گھر اور دسیوں کھیت اور رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

یمن کے صوبہ عدن سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق سن رسیدہ لوگوں کی نگہداشت کے مرکز یا اولڈ ایج کیئر ہوم میں دہشت گردانہ حملے میں سولہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ البتہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے عناصر عدن اور شبوہ جیسے جنوبی صوبوں میں موجود ہیں۔

سعودی عرب نے خطے کے بعض ممالک اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات منہدم ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب کا مقصد یمن کے مفرور اور مستعفی صدرعبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔

ٹیگس