شامی فوج کے ہاتھوں متعدد دہشت گرد ہلاک
Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے
لبنان کی نیوزویب سائٹ العہد نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حمص شہر کے مضافات میں دہشت گردگروہ داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے - جبکہ حماہ میں بھی شامی فوج نے داعش کے کئی حملوں کو پسپا کردیا جس کے دوران بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے -
ادھر دیرالزور کے قریب الصناعہ علاقے میں بھی شامی فوجیوں نے اس وقت داعش کےبہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب وہ اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے -
شامی فوج نے دیرالزور کے مغربی مضافات میں واقع بغیلیہ میں الجزیرہ یونیورسٹی کے قریب ہتھیاروں سے لدی ہوئی دہشت گردوں کی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کردیاجس میں سبھی گاڑیاں تباہ اور بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے -