Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • یمن کی عوامی رضاکار فورس نے منصور ہادی سے وابستہ متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔
    یمن کی عوامی رضاکار فورس نے منصور ہادی سے وابستہ متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

یمن کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے منصور ہادی کے پٹھوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

رشیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مفرور اور سابق صدر منصور ہادی کے پٹھوؤں کا مشرقی صنعا پر حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ یمن کی عوامی رضاکار فورس نے منصور ہادی سے وابستہ متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی بھی کر دیا ہے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرقی علاقے پر حملہ کرنے کے سلسلے میں منصور ہادی کے پٹھوؤں کو سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ البیضا میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں اور منصور ہادی کے پٹھوؤں کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔

ٹیگس