Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں تین فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ۔

قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مارکے شہید کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی نوجوان صیہونیت مخالف مزاحمتی کارروائیوں میں شریک تھے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے سلفیت کے ایک گاؤں میں بھی دو فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی جن میں سے ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی دستوں کو زخمی فلسطینی کے پاس بھی نہیں جانے دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ منگل کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک پچاس سالہ فلسطینی خاتون بھی شہید ہوگئی تھی ۔

مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو ایک بارپھر صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کرکے اس کی بے حرمتی کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس