Mar ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی غرب اردن میں کارروائیاں، درجنوں فلسطینی گرفتار

غاصب صیہونی فوجیوں نے انتفاضہ قدس کو روکنے کی غرض سے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے تقریبا دو درجن فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کے روز الخلیل اور رام اللہ شہروں سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے بعض دیگر فلسطینیوں کو زد و کوب بھی کیا۔ دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سولہ کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہزار ایک سو فلسطینی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں، بیت المقدس کا تشخص مٹانے کی سازش اور مسجدالاقصی سے متعلق وقت اور مقام کی تقسیم کے منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران تقریبا ایک سو نوے فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس