Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • سرنگ منہدم ہو گئی، ایک فلسطینی شہید

غزہ کے قریب سرنگ بیٹھ جانے سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے شجاعیہ کے قریب واقع ایک سرنگ اچانک مہندم ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک کم سے کم تیرہ فلسطینی ، غزہ میں بنی سرنگیں منہدم ہو جانے کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے محاصرے کے باعث یہ غیر محفوظ سرنگیں ، غزہ کے مکینوں کی بنیادی ضرورت کی اشیا لانے کا واحد ذریعہ شمار ہوتی ہیں۔

تاحال، اسرائیل اور مصری سیکورٹی فورس کے حملوں کے باعث سرنگوں کے مہندم ہو جانے کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے سن دو ہزار سات سے ڈیڑھ ملین سے زیادہ آبادی والے علاقے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے باعث اس علاقے کے مکینوں کو غدائی اشیا ، دواؤں اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

فلسطینیوں نے اپنی ضرورت کی اشیا بیرونی دنیا سے لانے کے لیے ایسی لاتعداد سرنگیں بنائی ہیں جنہیں صیہونی یا مصری فوجی اکثر تباہ کر دیتے ہیں۔

ٹیگس