Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق: کرکوک کے قریب دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد عناصر ہلاک

عراقی کردستان کی پیشمرگہ ملیشیا نے کرکوک کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ کرد پیشمرگہ ملیشیا نے عراق کے شمالی علاقے میں کم سے کم تیئیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

کرد پیشمرگہ ملیشیا کے حملے میں داعش کے متعدد عناصر زخمی بھی ہوئے ہیں -

داعش کے عناصر نے کرکوک کے ہی قریب کراؤ نامی گاؤں میں پیشمرگہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر کرد ملیشیا نے اس حملے کو ناکام بنادیا -

اس کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے - اس درمیان عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ عبدالغنی الاسدی نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے المحمدی کو دہشت گردوں کے قبضےسے آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے -

جبکہ مزید فوجی دستوں کو اس علاقے کے لئے روانہ کردیا گیا ہے -

دوسری جانب عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے انقرہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ اس دھماکے میں ترکی کے کردوں کی تنظیم پی کے کے کا ہاتھ نہیں ہوگا -

ترک حکام نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ انقرہ کے حالیہ بم دھماکے میں پی کے کے کا ہاتھ ہوسکتاہے - اتوار کو ہونے والے اس بم دھماکے میں سینتیس افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے –

ٹیگس