Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں عوامی رضاکار فورس کی شرکت پر تاکید

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موصل شہر کی آزادی کی کارروائیوں میں عراق کی عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ ملیشیا شرکت کریں گی۔

عراقی صدر فواد معصوم نے بدھ کو ارنا سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ داعش کے قبضے سے موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں عراق کی عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ ملیشیا حصہ لیں گی۔ انہوں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بارے میں علاقے کے بعض ملکوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس پر بے بنیاد الزامات علاقے کے ملکوں کے درمیان پائے جانے والے سیاسی اختلافات کا نتیجہ ہیں - انہوں نے کہا کہ علاقے کی ہرحکومت اپنے مفادات کے لحاظ سے علاقے  کے حالات کو دیکھتی ہے- عراقی صدر نے عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے سیاسی اختلافات کے بارے میں بھی کہا کہ عراق کے مختلف سیاسی دھڑوں کے رہنماؤں کے آخری اجلاس میں کچھ نظریاتی اختلافات سامنے آئے انہوں نے کہا کہ جب تک عراق میں سیاسی جماعتیں یا سیاسی دھڑے مسلکی اور قومیتی بنیادوں پر بنتے رہیں گے اس قسم کے سیاسی اختلافات باقی رہیں گے -


ٹیگس