Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • نائیجیریا: مسجد پر خودکش حملہ بائیس نمازی جاں بحق

نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں بائیس افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔

نائیجیریا کے حکام کے مطابق یہ دھماکہ شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں اس وقت ہو جب دو خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور خواتین تھیں۔

دھماکوں کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز کی ادائیگی میں مشغول تھی۔

حملے میں بائیس افراد جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

فوری طور پر کسی بھی گروہ نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ افریقی ملکوں میں اس قسم کے حملوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام ملوث رہا ہے۔

دو روز قبل شمالی نائیجیریا کے صوبے کانو میں بوکو حرام کے دہشت گردانہ حملے میں تین افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

نائیجیریا اور اس کے پڑوسی ملکوں میں بوکو حرام کے دہشت گردانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس