بحرین میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
بحرینی شہریوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں۔
منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے جمعہ کے روز یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے نماز کی ادائیگی کے بعد یمن کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو رکوانے کے لیے کوشش کرے۔
واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر اور امریکہ کی حمایت سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا تاکہ یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لا سکے۔ ان حملوں میں اب تک عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔