افغانستان: کابل کے شمال میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ
Mar ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان گروہ کے ترجمان نے ایک فوجی طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز دعوی کیا کہ طالبان نے کابل کے شمال میں ایک فوجی طیارہ مار گرایا جس میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔
اس سے قبل امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ منگل کو امریکہ کا ایک ایف سولہ طیارہ بگرام ایئر بیس کے قریب پرواز بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے کا پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بگرام ایئر بیس، کابل سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔