Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ

صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے، جنہیں صیہونی فوجیوں کی پشت پناہی حاصل تھی، اتوار کی صبح باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اس موقع پر فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مسجد الاقصی کی تقسیم کے بارے میں اسرائیلی منصوبے کے تحت صیہونی آبادکار اس مقدس مقام پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔

صیہونی آبادکاروں کے پے در پے حملوں کے خلاف فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے دفاع میں تحریک انتفاضہ شروع کر رکھی ہے۔

یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس