حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے اس ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی نے حزب اللہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے اسی طرح لبنان کے مشرق میں واقع راس بعلبک علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اس کے اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام کو بھی تباہ کر دیا۔
دہشت گرد گروہ داعش کئی مہینوں سے شام سے ملحقہ لبنان کی سرحدی پٹی خصوصا عرسال کے علاقے میں موجود ہے۔
شام سے ملحقہ لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں لبنانی فوج اور حزب اللہ کی داعشی اور تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
ان جھڑپوں میں اب تک بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔