افغانستان کے مشرق میں سترہ دہشت گرد ہلاک
Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
افغانستان کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف افغانستان کی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سترہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے گورنرہاوس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا کہ یہ کارروائیاں اس صوبے کے اچین، کوت، بتی کوت اور خوگیانی علاقوں میں کی گئی ہیں۔ کوت میں ہونے والی کارروائی میں داعش کے گیارہ دہشت گرد اور اچین میں ہونے والی کارروائی میں اس گروہ کے چھے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں افغان فضائیہ نے بھی شرکت کی جن کا مقصد افغانستان کے مشرق میں داعش کی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
بعض ذرائع کے بقول ننگرہار صوبہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کا اصلی مرکز ہے۔