Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • یمن میں جنگ بندی پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اسماعیل ولد الشیخ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ بحران یمن کے تمام فریقوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے سبھی فریقوں نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے عمان کے دارالحکومت مسقط میں بین الاقوامی مبصرین کی ضروری ٹریننگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو عنقریب یمن کے علاقوں تعز، مآرب، الجوف اور یمن کے دیگر علاقوں میں بھیج دیا جائے گا۔

دوسری طرف یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کی سرحدی پٹی پر جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اور بعد کے مراحل میں یمن کے ان علاقوں میں بھی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گا جہاں یمنی افواج اور سعودی اتحاد کے درمیان جنگ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کی صورت میں ہی اٹھارہ اپریل سے امن مذاکرات شروع ہو سکیں گے۔

ٹیگس