Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • کوئی بھی پارٹی حیدر العبادی کو ہٹانا نہیں چاہتی ہے: سلیم الجبوری

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراق کی کوئی بھی سیاسی پارٹی وزیراعظم حیدر العبادی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔

سلیم الجبوری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پارلیمنٹ کی جانب سے حیدر العبادی کی کابینہ کے وزیروں کو اعتماد کا ووٹ دینے کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ہر روز سیاسی صلاح و مشورے کیے جا رہے ہیں اور اس بارے میں روڈ میپ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سلیم الجبوری نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے اراکین حیدر العبادی کی کابینہ کے مجوزہ وزیرروں کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ ان میں سے بعض افراد ایسے ہیں کہ جو وزارت کے عہدے پر فائز ہونے کی صلاحیت و توانائی رکھتے ہیں اور وہ احسن طریقے سے وزارت خانوں کو چلا سکتے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کی نئی کابینہ میں نمائندگی ہونی چاہیے، مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں موجود سیاسی پارٹیاں حیدر العبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں بلکہ کابینہ میں ٹیکنوکریٹ وزیروں کی شمولیت کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

ٹیگس