یمن میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
سعودی جنگی جہازوں نے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اس کی خلاف ورزی کر دی-
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح جنوبی یمن کے صوبہ تعز کو نشانہ بنایا اور سعودی ایجنٹوں نے اس صوبے کے مغربی مضافات میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی-
یمن میں نئی جنگ بندی اتوار کو بارہ بجے رات سے شروع ہوئی تھی اور اس کا مقصد امن مذاکرات کے لئے مقدمات فراہم کرنا ہے،یہ مذاکرات اپریل کو کویت میں ہونے والے ہیں-
اب تک یمن کے تنازعے کے حل کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں جو ناکام رہی ہیں اور سعودیوں کی نئ دھمکیوں نے نئی جنگ بندی کے سلسلے میں شکوک و شبہات کھڑے کر دیئے ہیں-
سعودی عرب ، علاقے کے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے- اس کے ان حملوں کا مقصد اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے-