بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے، متعدد افراد جاں بحق
عراق کےدارالحکومت بغداد میں دودہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے
العہد نیوزویب سائٹ نےخبردی ہے کہ بغداد کے جنوبی علاقوں الدورہ اور امین میں دو بم دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے - واضح رہے کہ پچھلے چند مہینوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی مسلسل کامیابیوں کے بعد داعش نے شہروں کے اندر اپنے دہشت گردانہ حملے تیز کردیئے ہیں -
داعش کےاس قسم کےدہشت گردانہ حملوں کےباوجود عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے -
دوسری جانب عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نےکردستان کے اپنے دورے میں پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کی مرکزی کونسل کے رکن کوسرت رسول سے ملاقات میں کہاکہ عراق کے کرد عوام حکومت کے اصلی شریک اور عراقی قوم کا اہم جزہیں -
سید عمارحکیم نے اپنے دورہ کردستان کا مقصد عراق کے سیاسی بحران کے حل کے لئے مختلف گروہوں کے نظریات کو ایک دوسرے سے قریب لانا بتایا-
واضح رہے کہ عراق کو عرصے سے وسیع تر سیاسی اصلاحات اور کابینہ کی ازسرنو تشکیل کا مسئلہ درپیش ہے -