ترکی میں بم دھماکہ ، چار فوجی ہلاک
ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں بم دھماکے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے
ترکی کے اخبار ملیت کی ویب سائٹ کے مطابق یہ دہشت گردانہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صوبہ ماردین کے علاقے "ساور" سے ترک فوجیوں کی ایک گاڑی گذر رہی تھی اس واقعے میں تین فوجی زخمی بھی ہوگئے- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے ، کے عناصر نے یہ بم نصب کیا تھا اور جب فوجی گاڑی اس جگہ سے گذری تو انہوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اسے دھماکے سے اڑا دیا-
ترکی کے مشرقی اور جنوب مشرقی کرد نشیں علاقوں میں تقریبا نو مہینوں سے سرکاری فورسیز اور پی کے کے ، کے افراد کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے- ترکی کے سیکورٹی حکام کے مطابق اس مدت میں شمالی عراق میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے بمباری اور اس ملک کے اندر جھڑپوں کے سبب پی کے کے ، کے تقریبا پانچ ہزار افراد اور تقریبا چار ہزار عام شہری اور سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں - اسی طرح مذکورہ علاقوں میں جاری بدامنی کے باعث گذشتہ نو مہینوں کے دوران تقریبا ڈھائی لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں-