Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • جنوبی یمن میں حملے کی سعودی ایجنٹوں کی کوشش ناکام
    جنوبی یمن میں حملے کی سعودی ایجنٹوں کی کوشش ناکام

یمنی فوج نے جنوبی یمن میں سعودی ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا-

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے اتوار کی صبح کو جنوبی یمن کے صوبہ البیضاء کے علاقے ذی ناعم میں، سعودی ایجنٹوں کی پیشقدمی روک دی ہے اور ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے- دوسری جانب سعودی ایجنٹوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے، سنیچر کی رات کو، صوبہ تعز کے علاقے بازرعہ پر بمباری کی ہے-

واضح رہے کہ امن مذاکرات شروع کئے جانے کے لئے حالات سازگار بنانے کی غرض سے، گیارہ اپریل سے یمن میں جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے، یہ مذاکرات اٹھارہ اپریل کو کویت میں شروع ہوں گے- سعودی ایجنٹ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ہر دن اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں جھڑپیں جاری رہنے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں خبردار کیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے ایسے میں کہ جب یمن میں امن کے قیام کے تعلق سے کوششیں تیز ہوگئی ہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزی، ان تمام کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہے -

ٹیگس