Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • بغداد میں کار بم دھماکا متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے

العہد نیوزویب سائٹ نےخبر دی ہے کہ بغداد کے محلے سبع البور میں ایک کار بم دھماکے میں دوعام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے - اس درمیان عراق کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نےموصل شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے - اس حملے میں داعش کے کئی اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے ہیں-

خبروں کے مطابق حملے میں داعش کے کئی لانچنگ پیڈ اور جنگی کشتیاں بھی تباہ ہوگئیں - عراق کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہرتلعفر میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے اس حملے میں وہ عمارت پوری طرح تباہ ہوگئی جس کو داعش نے اس علاقے میں اپنا مرکز بنا رکھا تھا -عراقی فضائیہ نے شمالی صوبے صلاح الدین میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے-

ٹیگس