مصر کی جانب سے عراق کی مکمل حمایت کا اعلان
Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی مسلسل اور پے درپے کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے عرا ق میں امن و امان جلد سے جلد قائم ہو جائے گا-
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں مختلف میدانوں میں مصر کے ساتھ عراق کے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا-
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقے کے سبھی ملکوں کا اتحاد اور تعاون خاص اہمیت رکھتا ہے-