Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • یمن میں امن کا حصول مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں: اسماعیل ولد شیخ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے یمن میں امن تک پہنچنے کے راستے کو سخت اور مشکل قرار دیا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد شیخ احمد نے کویت میں یمن کے امن مذاکرات شروع ہونے پر کہا کہ یمن میں امن تک پہنچنا مشکل ضرور ہے لیکن ممکن ہے۔ انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ بحران یمن کی راہ حل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فریق دوسرے کو رعایتیں دینے پر تیار ہو، مزید کہا کہ یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال کچھ ایسی ہے کہ کسی بھی طرح صبر اور انتظار نہیں کیا جا سکتا اور جلد از جلد امن و صلح تک پہنچنا چاہیے۔

اسماعیل ولد شیخ احمد نے مزید کہا کہ یمنی فریقوں کے صلاح و مشورے اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس سو سولہ میں موجود پانچ نکات سے شروع ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں کویت میں جمعرات سے یمن کے امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

ٹیگس