Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن: ایک جانب امن مذاکرات اور دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری

کویت میں یمن کے امن مذاکرات شروع ہونے کے موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن پر بمباری کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب کویت میں یمنی گروہوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات جنوبی یمن کے شہر زنجبار پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی فوج اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے بھی توپ خانے اور مختلف ہتھیاروں کی مدد سے یمن کے مختلف علاقوں میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد اپنے پٹھو منصور ہادی کو یمن میں دوبارہ برسراقتدار لانا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

ٹیگس