یمن میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے
Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
ہزاروں یمنی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔
پرس ٹی وی نےخبر دی ہے کہ مظاہرین نے ساتھ ہی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت پر عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات کی جائیں-
یمنی مظاہرین نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت، یمن کے بے گناہ شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے- مظاہروں میں شریک یمنی شہریوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے حملوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے-
اس درمیان جمعرات کو جب کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات شروع ہوئے تو سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی-