Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • عراق: فلوجہ میں بم دھماکہ، کئی اہلکار جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں ایک بم دھماکے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دس جوان جاں بحق ہو گئے- اس درمیان صوبہ الانبار میں آپریشنل کمان کے سربراہ اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے فلوجہ کے جنوب مغرب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے ان کے آٹھ ٹھکانوں کو تباہ اور گیارہ دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا- ادھر الرمادی کے مغرب میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

ٹیگس