عراق: ہیت میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ الانبار کے شہر ہیت میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔
عراق سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہیت شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں عوامی رضاکار فورس کے کم سے کم چھے افراد جاں بحق ہو گئے- جاں بحق ہونے والوں میں عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نصر عبدالجلیل غضبان بھی شامل ہیں- اس سے پہلے سنیچر کو بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے-
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کے بعد دہشت گردوں نے شہری علاقوں میں اپنے دہشت گردانہ حملے تیز کر دیئے ہیں-