Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • بغداد کے مشرق میں بم دھماکہ، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے علاقے الجدیدہ میں بم کے دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کو دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع علاقے الجدیدہ میں بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم گیارہ افراد جاں بحق اور انتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔

بغداد کے جنوب میں واقع مختلف علاقوں میں بھی دھماکے ہونے کی رپورٹیں ملی ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان دھماکوں میں کم سے کم ایک فرد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس