یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ایجنٹوں اور یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے افراد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصور ہادی کے حامی افراد نے پیر کے روز صوبہ الجوف کے دو قصبوں پر حملے کیے۔ ان افراد نے مارب شہر میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔
دوسری جانب القاعدہ کے افراد نے بھی عدن ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
یمن میں دس اپریل سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا لیکن سعودی عرب نے اتوار کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی۔