کار بم دھماکے میں چودہ عراقی زائرین شہید
Apr ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
عراق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چودہ عراقی زائرین شہید ہوگئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق کاربم کا یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرق میں واقعے علاقے نہروان میں اس وقت ہوا جب زائرین کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں سینتیس زائرین زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
حکام نے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں اکثر کار بم دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں جس میں زیادہ ترعام شہری مارے جاتے ہیں۔