May ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، امن مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہیں: یمنی وفد

امن مذاکرات میں شریک یمن کے قومی وفد نے مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یمن کے قومی وفد کے نمائندوں، محمد عبدالسلام اور عارف الزوکا نے کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ تمام جماعتیں عوام کے رنج و الم کا خاتمہ چاہتی ہیں اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ بندی اور خون خرابے کی روک تھام کے لیے اپنے نظریات کھل کر بیان کردیئے ہیں لیکن ریاض کے وفد کو صرف اپنے مفادات کی فکر لاحق ہے۔

یمن کے قومی مذاکراتی وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ فریق مقابل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، یمن کے محاصرے کا جاری رہنا اور انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹیں، مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں حائل ہیں۔

یمن کے قومی مذاکراتی وفد نے ، امن مذاکرات کی میزبانی پر کویت کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کویت کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک مذاکرات کی کامیابی کا خواہاں ہے اور ہم حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے بھی تیار ہیں ۔ انہوں نے جنگ بندی کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس