عراق میں زائرین کے راستے میں بم کا دھماکہ
کاظمین جانے والے زائرین کے راستے میں بم کے دھماکے میں متعدد زائرین شہید اور زخمی ہوگئے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بغداد کے جنوب مغرب میں واقع علاقے السیدیہ میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کے راستے میں بم کے دھماکے میں کم سے کم چار زائر شہید اور چودہ زخمی ہوگئے۔
گزشتہ سنیچر کو بھی- بغداد کے جنوب مشرق میں واقع علاقے النہروان میں بھی زائرین کے راستے میں کار بم کے دھماکے میں اکیس زائر شہید اور بیالیس زخمی ہوگئے تھے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف علاقوں اور دوسرے ملکوں سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کاظمین پہنچ رہے ہیں ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق حکومت عراق نے خاص طور پر شہر کاظمین میں زائرین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار اور پیر کو دو دن میں لاکھوں زائرین کاظمین پہنچ چکے ہیں اور زائرین کے کاروانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل پچیس رجب کو فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت ہے ۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایک ہفتہ پہلے سے ہی عراق کے مختلف علاقوں سے دسیوں لاکھ زائرین کاروانوں کی شکل میں کاظمین کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی زائرین بھی حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری میں شرکت کے لئے کاظمین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔