May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • حکومت بحرین انسانی حقوق پامال کر رہی ہے: منامہ پوسٹ

بحرین کی شاہی حکومت ملک میں مذہبی آزادیوں کو مسلسل پامال کررہی ہے۔

منامہ پوسٹ کے مطابق مذہبی آزادیوں سے متعلق ایک عالمی تنطیم نے،جس کا دفتر امریکہ میں ہے، اپنی ایک رپورٹ میں بحرین میں مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات کا ذکر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں بڑے پیمانے پر مذہبی آزادیوں کی پامالی اورشیعہ مسلمانوں خاص طور سے علمائے کرام کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو پرامن مظاہروں میں شرکت اور انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کے جرم میں گرفتار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین نے سن دوہزار گیارہ میں سیکورٹی فورس کے ہاتھوں تباہ کی گئی مساجد کی تعمیر نو کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔ رپورٹ میں حکومت بحرین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مذہبی آزادیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

رپور ٹ میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی حقوق پامال کیے جار ہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین ملک کی شیعہ آبادی کے خلاف تشدد سے کام لے رہی ہے اور ان کے حقوق پوری منصوبہ بندی کے ساتھ پامال کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس