May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے اٹھارہ افراد کی ہلاکت

افغان سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں طالبان گروہ کے اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک افغان سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قندھار میں ایک آپریشن کے دوران طالبان کے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ملا خاکریزوال بھی شامل ہے۔ اس افغان سیکورٹی عہدیدار کے مطابق طالبان کے اس کمانڈر کی ہلاکت سے اس گروہ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

طالبان گروہ نے اب تک افغان سیکورٹی فورسز کے اس آپریشن اور اپنے کمانڈر ملا خاکریز وال کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹیگس