فلسطینی مجاہدین صیہونی فوج کےحملوں کا بھرپور جواب دیں گے: تحریک حماس
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نےکہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی فوج کےحملوں کا بھرپور جواب دیں گے-
حماس کےسینئر رہنمااسماعیل ہنیہ نے جمعےکو اپنے بیان میں غزہ پرصیہونی فوج کے ہوائی اور توپخانوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ نہیں چاہتی لیکن صیہونی حکومت کے حملوں کا بھرپور جواب دے گی -
انہوں نے صیہونیت مخالف جدوجہدجاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ پرحملہ کرکے استقامتی تحریک کوشکست نہیں دے سکتا-
واضح رہےکہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں اور توپخانوں نے جمعرات اور جمعے کو غزہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون شہید اور چھے دیگر زخمی ہوگئے-
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا -