May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبے مارب میں بم دھماکہ، سات افراد شہید اور پندرہ زخمی

یمن کے صوبے مارب میں ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد شہید اور کم سے کم پندرہ زخمی ہوگئے۔

یمنی حکام کے مطابق یہ کار بم دھماکہ تھا جو صوبہ مار ب کے ایک بھرے بازار میں اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

کار بم کا یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب کویت میں یمنی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

ادھر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ چند روز کے وقفے کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر پھر سے حملے شروع کر دیئے ہیں اور یہ ایک خطرناک اقدام ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ان حملوں کے سلسلے میں مختلف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو باخبر کر دیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد بحران یمن کے حل کے لئے صلاح و مشورے کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ٹیگس