May ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف اس ملک کی سیکورٹی فورسز کا شفق نامی آپریشن جاری ہے جس میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
    افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف اس ملک کی سیکورٹی فورسز کا شفق نامی آپریشن جاری ہے جس میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

افغانستان کے صوبے ہلمند میں پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ لشکر گاہ کے علاقے میں اتوار کے روز کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس کارروائی میں طالبان گروہ کے دس افراد ہلاک ہوئے جن میں تین کمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ دس دیگر زخمی بھی ہوئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں اس حملے میں تین افغان پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور چار دیگر کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف اس ملک کی سیکورٹی فورسز کا شفق نامی آپریشن جاری ہے جس میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ افغان فوج نے دو روز قبل صوبے ہلمند میں طالبان کی ایک جیل پر حملہ کر کے اس جیل میں بند ساٹھ قیدیوں کو رہا بھی کرایا ہے۔ افغانستان سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے فراہ میں اتوار کی رات افغان سیکورٹی فورسز سے ہونے والی جھڑپوں میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر مارا گیا ہے۔

ٹیگس