سعودی عرب نے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے پیر کو بھی مختلف علاقوں پر بمباری کی
سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے پیر کو بھی مختلف علاقوں پر بمباری کی -
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے صوبہ عمران کے حرف عمران علاقے پر شدید بمباری کی جس میں دس عام شہری شہید اور دس دیگر زخمی ہو گئے - سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے تعز میں بھی کئی علاقوں پر بمباری کی -
دوسری جانب صوبہ شبوہ میں سعودی عرب کے کرائے کے ایجنٹوں نے بھی عسیلان شہر کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا-
اس درمیان المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ایجنٹوں نے صوبہ صنعا کے نہم شہر کے مبدعہ محلے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے اس حملے میں بھی متعدد یمنی شہری زخمی ہوگئے - سعودی عرب کے یہ حملے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات جاری ہیں -